14 جولائی 2014 - 13:19
آج چاند کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا

آج کے دن دنیا میں کئی ممالک کو چاند کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا، جوکہ معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہو گا۔

ابنا: اسلام آباد : آج کے دن دنیا میں کئی ممالک کو چاند کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا، جوکہ معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہو گا۔سپر مون’ کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہو گا۔جو لوگ اس بار سپر مون کے نظارے کو دیکھ نہیں پائیں گے انہیں رواں سال اگست تک انتظار کرنا پڑے گا۔جس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں سپر مون یا زیادہ روشن چاند زمین کے سب سے قریب ہو گا۔اس وقت چاند اور سورج کی کششِ ثقل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مد و جزر سے سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوں گی۔

.......

/169